واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی وزارت خارجہ کی اردو ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستانیوں پر امریکہ میں داخلے پر پابندی سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ صدارتی حکم نامہ کے تحت ویزا پروگرام پر از سر نو نظرثانی کی جائے گی۔ غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخلے کی صورت میں سزا ملے گی۔ امریکی میمو یا آرڈر میں 41 ممالک کے شہریوں پر ویزا پابندیاں لگ سکتی ہیں۔