کاشتکار کپاس کی اگیتی کاشت کو ترجیح دیں:مہر محمد اقبالق

تلمبہ (نامہ نگار) محکمہ زراعت کے زیر اہتمام کپاس کی اگیتی کاشت بارے ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد دفتر زراعت تلمبہ میں کیا گیا جس میں مہر محمد اقبال ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت خانیوال نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کپاس نقد آور فصل ہے۔ اگیتی کاشت کرکے زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔ اگیتی کپاس کا دیگر فصلوں سے موازنہ کر کے افادیت کو واضح کیا۔ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ خانیوال محمد حیدر نے اگیتی کپاس کی پیداواری ٹیکنالوجی بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگیتی کاشت کیلئے پندرہ فروری موزوں وقت ہے۔کم خرچے سے زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔ پہلا سپرے کم از کم پینتیس دن بعد کریں۔ انہوں نے گلابی سندی کے موثر کنٹرول بارے بھی اگاہی دی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع میاں چنوں حافظ جمیل الرحمٰن نے کہا کپاس کا ملکی معشیت میں اہم کردار ہے۔ انہوںنے اگیتی کپاس کی افادیت پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر رانا محمد عمر اے او پلانٹ پروٹیکشن تحصیل میاں چنوں۔ ایگریکلچر آفیسر تلمبہ میڈم سعدیہ سلیم بھی موجود تھیں۔

ای پیپر دی نیشن