اگیتی کپاس کی کاشت منافع بخش فصل ہے: عثمان منیر بخاری

 وہاڑی (سٹی رپورٹر،نامہ نگار،نمائندہ نوائے وقت،کرائم رپورٹر) اگیتی کپاس کی کاشت سے پیداوار میں اضافہ اور منافع بخش فصل ہے زراعت کی پیداوار میں اضافہ کیلئے کاشتکاروں کی رہنمائی کی جائے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو /جنرل سید عثمان منیر بخاری کی زیر صدارت ضلعی زرعی مشاورتی و ٹاسک فورس کمیٹی کا اجلاس کا انعقاد کیاگیا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت توسیع رانا محمد عارف نے اجلاس میں وزیراعلی کے کسانوں کی فلاح کیلئے جاری کسان کارڈ، گرین ٹریکٹرز سکیم، گندم کے کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹرز کی فراہمی کے مرحلہ،انٹرنی کی فیلڈ سرگرمیوں،سولر سکیم، اگیتی کپاس کی کاشت یقینی بنانے، کینولہ ماڈل فارم،کھادوں و بیج کی مقررہ نرخوں پر دستیابی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید عثمان منیر بخاری نے محکمہ زراعت توسیع کو فیلڈ سرگرمیاں بڑھانے کاحکم دیا ، 15فروری سے 31مارچ تک اگیتی کپاس کاشت کریں ۔

ای پیپر دی نیشن