رمضان کے دوران اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

محکمہ تعلیم پنجاب نے رمضان المبارک کیلئے اسکولوں کے اوقات کار  کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  پیر سے جمعرات تک اسکول صبح 8:30 سے ایک بجے تک کھلیں گے اور جمعہ کو اسکولوں میں ساڑھے 12 بجے چھٹی ہوگی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈبل شفٹ والے اسکول صبح ساڑھے 8 سے 12 اور دوسری شفٹ ایک سے 4 بجے تک ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق  طالبات کو 15 منٹ پہلے چھٹی دی جائے گی اور نئے اوقات کار کا اطلاق پنجاب کے تمام اسکولوں پر ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن