ملک کودرپیش اندورنی وبیرونی چیلنجز قومی اتحادکے متقاضی ہیں،حسین مقدسی

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہاہے کہ تحریک آزادی میں قائداعظم محمدعلی جناح کاکردار ا، قائدانہ صلاحیتیں روزروشن کی طرح عیاں ہیں جنکی شخصیت، دانشمندی نے مشکل ترین کام کوآسان بنادیااورمملکت خدادادپاکستان صفحہ ارضی پرآفتاب وماہتاب بنکر طلوع ہوا،قیام پاکستان کیلئے درکار بے بہاقربانیوں،انتھک جدوجہد، سخت محنت اورلگن کی ضرورت کو قائداعظم نے پوراکرکے قومی جذبہ بیدارکیا،آپکی جدوجہدسے تمام مسائل کے اصولی حل کاایسالائحہ عمل تیارکیاگیاجس پرچل کرقوم وملک کوترقی کی راہ پرگامزن کیاجاسکتاہے،ملک کودرپیش اندورنی وبیرونی چیلنج قومی اتحادکے متقاضی ہیں لہذاتمام ادارے حکمران،سیاستدان ایکدوسرے کوزیرکرنے کے بجائے اپنی ذات وجماعت کو بلاطاق رکھکروطن کے دفاع اوراستحکام کیلئے یکسوئی اختیارکریں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن