فافن نے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ مضبوط بنانے کا مطالبہ کر دیا 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک فافن پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کو مضبطوط بنانے کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ غلط معلومات کو روکنے کیلئے اصلاحات ضروری ہیں۔ فافن کے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی غلط معلومات اکثر سیاسی انتشار کو ہوا دیتی ہیں حق معلومات کے فریم ورک کو مضبوط بنانا عوامی اعتماد کی بحالی اور معلومات تک مساوی رسائی کیلئے ناگزیر ہے۔ فافن نے مزید کہا کہ زیادہ تر عوامی ادارے معلومات کی درخواستوں کا مقررہ قانونی مدت کے اندر جواب دینے میں ناکام رہے ہیں فافن نے تجویز دی ہے کہ وسل بلور کو تحفظ اور گمنام آر ٹی آئی درخواستوں کی اجازت دی جائے۔ پنجاب اسمبلی انفارمیشن کمشنرز کی تقرری کیلئے دو جماعتی کمیٹی تشکیل دے کمشن کی مالی خود مختاری کیلئے ایک آزاد فنڈ قائم کیا جائے۔ اسی فیصد سرکاری محکمے پی ٹی آر آئی اے سے لاعلم ہیں۔ انفارمیشن کمشنرز کی تقرری برطرفی اور پی آئی سی کے بجٹ پر صوبائی حکومت کا صوابدیدی کنٹرول ہے۔ یرکارڈ رکھنے کا معیاری طریقہ کار موجود نہیں ڈیجیٹل شکایات کا ناقص میکانزم قانون پر عملدرآمد کو کمزور کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن