مسلم سٹوڈنٹس لیگ پاکستان نے ویلفیئر ونگ ’’مددگار ٹیم‘‘ کو لانچ کر دیا 

لاہور(نیوز رپورٹر) مسلم سٹوڈنٹس لیگ پاکستان نے ویلفیئر ونگ ’’مددگار ٹیم‘‘ کو لانچ کر دیا گیا۔ مسلم سٹوڈنٹس لیگ پاکستان نے اپنے ویلفیئر ونگ ’’مددگار ٹیم‘‘ کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ اس ونگ کا اعلان مسلم سٹوڈنٹس لیگ پاکستان کے سہ ماہی اجلاس کے دوران کیا گیا جس میں ملک بھر سے کوآرڈینیٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت مسلم سٹوڈنٹس لیگ پاکستان کے صدر انس محصی نے کی۔ اس کیساتھ ساتھ شعبہ جاتی اور زونل ذمہ داران نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ انس محصی نے کہا ’’مددگار ٹیم‘‘ کا قیام طلبا کی فلاح و بہبود کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ ونگ مستحق طلبا کیلئے سکالر شپس سمیت دیگر فلاحی سرگرمیوں میں معاون ثابت ہوگا ۔

ای پیپر دی نیشن