حافظ آباد:انصارموومنٹ،کابینہ کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)انصار موومنٹ پاکستان کے راہنما محبوب عالم انصاری نے کہا کہ پاکستان بنانے سے لیکر پاکستان کو مضبوط کرنے میں انصاری برادری کا بھرپورکردار ہے ۔یہ واحد برادری ہے جو محنت پر یقین رکھتی ہے اورمحنت کے بل بوتے پر بے مثال ترقی کی ہے ۔ تعلیم ،میڈیکل ،انجیئرنگ ہر شعبہ میں کسی سے پیچھے نہیں اورحافظ آباد کی سب سے بڑی برادری بھی انصاری ہی ہیں اور جلد حافظ آباد کو ماڈل ضلع بناکر پورے ملک میں اسکا ماڈ ل پیش کریں گے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے انصارموومنٹ کے پنجاب کابینہ کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ نومنتخب کابینہ سے انصار موومنٹ پنجاب کے صدر محبوب عالم انصاری نے حلف لیا ۔جبکہ  بانی وچیئرمین نورحید رانصاری نے صدرپنجاب سے حلف لیا۔

ای پیپر دی نیشن