راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ نے فلسطین اور غزہ پر اسرائیلی دہشت گردی بربریت کے خلاف سرپرست اعلی راجہ اسد حمید ،گروپ لیڈر رضوان، سنی ،صدر ملک سہیل اعوان ،جنرل سیکرٹری راجہ ظفر یوسف ،وائس چیئرمین حماد قریشی ،چیئرمین مشتاق مغل ، سینئر نائب صدر راجہ اسلم کیانی ، رابی سنٹر کے صدر سمیع خان ، گلف کے صدر شمیم خان ، صادق آباد سے ملک طارق ،،ناصر منگرال ، آشیانہ سنٹر کے صدر عدنان قریشی ، نائب صدور ارشد مغل ،وقاص عباسی ،زبیر عباسی ،راحیل شہزاد ،راجہ راشد، طاہر اسماعیل ، افتخار علی ،راجہ مطیع الرحمن ،شیخ طیب ،محفوظ خان کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی اور اسرائیل مردہ باد اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ،اسرائیل امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے کے نعرے لگائے،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راجہ اسد ،ملک سہیل اعوان ، رضوان سنی ، سمیع خان ،حماد قریشی اور دیگر نے ناجائز ریاست اسرائیل کی فلسطین میں جاری دہشت گردی کی شدید مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے اتحادی جو فلسطین اور غزہ میں مسلسل بمباری سے نہتے مسلمانوں کو شہید کر رہے ہیں ان سے تجارتی و سفارتی تعلقات ختم کیئے جائیں اور بے گھر مسلمانوں کی مدد کی جائے۔