برطانیہ: سعودی سفیر مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے سفراء میں سب سے بہترین قرار

برطانیہ کے لیے سعودی عرب کے سفیر خالد بن بندر کو سال کا بہترین سفارتکار قرار دیا گیا ہے۔ انہیں یہ امتیاز مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے تمام سفارتکاروں کے مقابلے میں ملا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے  کے مطابق شہزادہ خالد بن بندر کو لندن میں موجود دیگر سفارتکاروں نے اپنے ووٹوں کی اکثریت سے بہترین سفارتکار قرار دیا ہے۔ لندن میں 180 سے زائد سفارتی مشن موجود ہیں۔کامیاب ترین سفارتکار کے لیے اس ایوارڈ کا اعلان لندن سے شائع ہونے والے میگزین 'ڈیپلومیٹ' نے کیا تھا۔ جو سفارتی حوالے سے کامیاب ترین سفارتکار کا انتخاب کراتا ہے۔ اس میگزین کی یہ سالانہ سرگرمی ہے۔ جو منگل کے روز لندن ہلٹن میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں 90 سے زیادہ ملکوں کے سفارتکاروں نے شرکت کی۔رواں سال یہ ایوارڈ سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر کے نام ہوا ہے۔ جسے 'ڈیپلومیٹ ایوارڈ 2025' کا نام دیا گیا ہے۔ اس ایوارڈ سے ان کی سفارتی خدمات کا اجتماعی اعتراف کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن