کامونکی(نمائندہ خصوصی)غیرمنظورشدہ سپیڈ بریکرزسے حادثات میں اضافہ،شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں ،یہاں پر کامونکی سے ننگل دوناسنگھ جرنیلی روڈ پرغیرمنظورشدہ سپیڈ بریکرز شہریوں کے لیے وبالِ جان بن گیاہے،مقامی شہریوں کے مطابق با اثر شخصیات بغیرکسی سرکاری اجازت کے سپیڈ بریکرز بنوا دئیے ہیں،جس سے ٹریفک کی روانی متاثرہونے کیساتھ حادثات میں بھی اضافہ ہواہے اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچ رہاہے ۔ شہریوں نے متعلقہ ادارے اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔