بڑاگھر(نامہ نگار) الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی کے تعاون رورل ہیلتھ سنٹر بچیکی میں ایک روزہ فری آئی کیمپ منعقد ہوا جس میں آنکھوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹروں نے شرکت کی ۔ کالا موتیا ، سفید موتیا آنکھوں کی الرجی اندھا پن اور نظر کی کمزوری وغیرہ کا چیک اپ کیا گیا اور مستحق مریضوں کو فری ادویات فراہم کی گئی ڈاکٹر کی جانب سے امراض چشم سے بچاؤ کے مفید مشور بھی دیئے گئے ۔