کھنڈہ(نامہ نگار)سا بق جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن سید وصی شاہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات ملک میں بدامنی پھیلانے اور عوا م میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی مذموم کوشش ہے، جسے پوری قوم متحد ہو کر ناکام بنائے گی پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ہماری بہادر افواج اور سیکیورٹی ادارے پہلے بھی ناکام بناتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کسی دشمن کو اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اس وقت ہمیں الزام تراشی کے بجائے یکجہتی اور مضبوطی کا مظاہرہ کرنا ہوگاانہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو وا ضح پیغام دیا جائے کہ پاکستان ایک مضبوط ریاست ہے جو اپنے عوام کا تحفظ کرنا جانتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مسلسل بڑھتے ہوئے واقعات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ہم اپنی سیکیورٹی پالیسیوں کو مزید مثر اور جدید خطوط پر استوار کریں۔ اس مقصد کے لیے حکومت، فوج، عوام، اور تاجر برادری کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ ملک میں دیرپا امن قائم کیا جا سکے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے لیے خصوصی امدادی پیکج کا اعلان کرے اور اس واقعے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے۔