حضرت علی المرتضی کا یوم شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )حضرت علی المرتضی کا یوم شہادت پاکستان سمیت دنیا بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں قصبوں دیہات میں مجالس عزا منعقد ہوئیں ماتمی جلوس نکالے گئے جن میں تابوت ذوالجناح علم کے تبرکات بھی شامل تھے راولپنڈی کامرکزی ماتمی جلوس عزاخانہ مبارک بانو موہن پورہ سے نکالا گیا جس میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی۔ جلوس میں سربراہ تحریک نفاذفقہ جعفریہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے  شرکت کی اور تبرکات کی زیارت کی۔ اس موقع پر میڈیانمائندوں اور عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج دنیابھرمیں اہل اسلام امیرالمومنین حضرت علی مرتضی کی شہادت کے دن پوری دنیا میں مجالس عزا اور جلوس برآمدکرکے بارگاہ رسالت وامامت میں پرسہ اور تعزیت پیش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ علی اسلام میں روح بن کر دوڑتا ہے،یہی جذبہ حیدر ہی بدرو حنین سے لیکر فتح مکہ تک اور پھر آنے والی صدیوں میں ہر بر اعظم پر پر چم اسلام لہرانے کا سبب بنا، اسی لئے پاکستان کی افواج کیلئے بہادری کے سب سے بڑے اعزاز کو نشان حیدر قرار دیا گیا

ای پیپر دی نیشن