اسلام آباد+لاہور ( اپنے سٹاف رپورٹر سے+نیوز رپورٹر) زمین سے محبت کے اظہار کیلئے ’’آرتھ آور‘‘ منایا گیا۔ رات ساڑھے آٹھ سے ساڑھے نو بجے تک ایک گھنٹہ کیلئے اضافی لائٹس اور برقی آلات بند کر دیئے گئے۔ ارتھ آور منانے کا مقصد کرہ ارض کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے شعور اجاگر کرنا ہے۔ پارلیمنٹ، ایوان صدر وزیراعظم ہاؤس سمیت اہم سرکاری عمارتوں کی لائٹس بند، صوبائی اسمبلیوں، مینار پاکستان، بادشاہی مسجد، واپڈا ہاؤس، شالیمار باغ، مزار قائد، پشاور میوزیم موہٹہ پیلس، او آئی سی سی عمارت کی لائٹس ایک گھنٹہ بند کر دی گئیں۔ شہباز شریف نے پاکستانیوں کو اتحاد کی دعوت دیتے ہوئے کہا ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ اقدام کر کے اس علامتی اقدام میں حصہ لیں تاکہ اس عمل کی ترغیب دی جا سکے۔ آگاہی پیدا کی جا سکے اور افراد، کاروباری اداروں اور برادریوں کو پائیدار طریقوں کو اپنانے کے لئے بااختیار بنایا جا سکے۔