تمام ممبران اسمبلی عوام سے رابطہ رکھیں اور الیکشن کی تیاری کریں :عمران خان 


میلسی،کرم پور (تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ایم این اے اورنگزیب کھچی، سابق صوبائی وزیر جہانزیب کھچی، سابق ایم این اے آفتاب کھچی اور شہزاد کھچی نے ز مان پارک لاہور میں ملاقات کی اور انہیں ضلع وہاڑی کی مجموعی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس موقع پرعمران خان نے کہا کہ تمام ممبران اسمبلی عوام سے رابطہ رکھیں اور آنے والے الیکشن کی تیاری کریں اور عوامی مسائل کے حل پر توجہ دی جائے۔ اس موقع پر ایم این اے اورنگزیب کھچی نے ضلع وہاڑی کی تنظیمی اور سیاسی صورتحال کے حوالے سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے تمام حلقوں کی انتخابی صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ آپ کی قیادت میں آنے والے الیکشن میں تحریک انصاف ضلع وہاڑی میں کلین سویپ کرے گی ۔
عمران خان 

ای پیپر دی نیشن