شایان آفریدی ایشیا 14اور انڈر ڈویلپمنٹ چیمپئن شپ فائنلز میں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن ٹیم کی نمائندگی کیلئے منتخب

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے شایان آفریدی بھارت میں ایشیا 14اور انڈر ڈویلپمنٹ چیمپئن شپ فائنلز 2025میں ITFٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیںپاکستان کے ہونہار جونیئر ٹینس کھلاڑی، محمد شایان آفریدی کو ایشیا 14اور انڈر ڈویلپمنٹ چیمپئن شپ فائنلز 2025میں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن ٹیم کی نمائندگی کے لیے منتخب کیا گیا ہے ایونٹ 22 اپریل سے 3مئی 2025تک DLTAاسٹیڈیم انڈیا نئی دہلی میں ہورہاہے شایان نے یہ موقع علاقائی کوالیفائنگ ایونٹ - ITF ایشیا 14 اور سری لنکا میں منعقدہ انڈر ڈویلپمنٹ چیمپئن شپ میں اپنی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر حاصل کیا جہاں اس نے Leg-1کا فائنل جیتا اور Leg-2میں رنر اپ رہاشایان چیمپیئن شپ سے ہندوستان پہنچ چکے ہیں جو پورے ایشیا سے ابھرتے ہوئے ٹینس ٹیلنٹ کو اکٹھا کرتا ہے حصہ لینے والے کھلاڑی درج ذیل ممالک سے ہیں: عراق، شام، سنگاپور، ویتنام، ازبکستان، تھائی لینڈ، میانمار، مالدیپ، ملائیشیا، کوریا، قازقستان، ایران، انڈونیشیا، بھارت، ہانگ کانگ، چائنیز تائپے، چین اور ترکمانستان شایان نے تھائی لینڈ میں ایک ماہ کے تربیتی کیمپ میں بھیجنے پر BARDفاؤنڈیشن پاکستان اور ACE TENNISاکیڈمی پاکستان کا شکریہ ادا کیا

ای پیپر دی نیشن