راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیئرمین متروقہ واقف املاک ایکشن کمیٹی پاکستان شرجیل میر نے وفاقی وزیر مذہبی امور کے ساتھ ملک بھر سے آئے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ وفد میں راولپنڈی کے صدر کمال پاشا، لاہور کے صدر عاصم قریشی فیصل آباد کے صدر احمد رضا، سرگودھا کے صدر عبدا لحمید، ہری پور کے صدر چند زیب خان اور دیگر شہروں کے صدور بھی شریک تھے ۔چیئرمین آل پاکستان ایکشن کمیٹی متروکہ وقف املاک شرجیل میر نے وفاقی وزیر مذہبی امور کو بتایا کہ متروکہ وقف املاک ٹرسٹ نے کشمیری مہاجرین کو الاٹ ہونے والی عمارتوں و دکانوں کے الاٹیوں کو بلاوجہ تنگ کرنا شروع کردیا حالانکہ کشمیریوں نے جب دکانیں و عمارتیں الاٹ ہوئی اس وقت یہ کھنڈر تھی جن کی تزین و آرائش کرکے انھیں کاروبار کے قابل بنایا ہے اور جو کمرشل پلاٹ الاٹ ہوئے ان میں گندگی کے ڈھیر تھے جنھیں کمرشل کاموں کے قابل بنایا گیا ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ ہماری استدعا کو سنیں ہمیں موجودہ مہنگائی کے دور میں ریلیف دیا جائے ۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ ابھی حج کا سیزن چل رہا ہے بہت مصروف ہوں لیکن انشااللہ تعالی جیسے ہی ختم ہوتا ہے تو میں متروقہ وا قف املاک بورڈ کو اور اپ تمام کو بلا کے مسئلے کا بہترین حل نکال لیں گے