نمل یونیورسٹی راولپنڈی کیمپس میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی سیمینار

 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ایجوکیشن ونگ کی جانب سے نمل یونیورسٹی راولپنڈی کیمپس میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے متعلق ایک آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا جس میں چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ نے خود بھی شرکت کی اور شرکائے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے  روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی لیکچر دیااس آگاہی سیمینار میں اساتذہ، طالبات و دیگر سٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سی ٹی او راولپنڈی نے سیمینار کے دوران طلبہ کو روڈ سیفٹی ، زیبرا کراسنگ، ہیلمٹ کے فوائد اور سیٹ بیلٹ کے استعمال سمیت ڈرائیونگ کے بنیادی اصول اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ شرکائے سیمینار کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ دوران سفر ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال سے ٹریفک حادثات اور جانی نقصانات سے بچا ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن