حکومت بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے ،معاشی استحکام کیلئے کو شاں ، ملک آصف

کھنڈہ(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رہنما ملک آصف بشیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی قیادت ہمیشہ عوام کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے عملی اقدامات اٹھاتی ہے حالیہ معاشی چیلنجز کے باوجود بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی عوام کے لیے بڑا ریلیف ہے جو وزیراعظم میاں شہبازشریف کی دورراندیش پالیسیوں اور عوامی فلاح کے عزم کا مظہر ہے، حکومت بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے ،معاشی استحکام اورعوامی سہولیات میں بہتری کے لیے دن رات کام کررہی ہے مسلم لیگ ن ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کو مقدم رکھتی ہے اور آئندہ  بھی ایسے اقدامات کیے جائیں گے جو عوام کو ریلیف فراہم کرینگے انہوں نے کہ وفاق اور پنجاب میں نواز لیگ عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کررہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن