لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرنے والے بنچ کے سربراہ جسٹس شہباز رضوی کی عدم دستیابی کی وجہ سے کاز لسٹ منسوخ ہو گئی۔ ضمانت کی درخواستوں پر آج 23 اپریل کو سماعت ہونی تھی۔