سینٹ سے اکثر ارکان غائب رہے جبکہ اپوزیشن کے حکومت اور پیپلز پارٹی دونوں پر تنقیدی وار دو بار کورم کی نشان دہی بھی ہوئی۔ ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں ہوا، جبکہ اس دوران پیپلز پارٹی کے اکثر ارکان اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ اجلاس کے دوران دو بار کورم کی نشاندہی بھی کی گئی، پہلی بار کورم مکمل جبکہ دوسری بار ارکان کی تعداد مکمل نہ ہو سکی۔ چئیرمین سینٹ نے اجلاس جمعہ کی صبح تک ملتوی کر دیا جبکہ کورم کی نشاندہی ایوان میں سینیٹر ناصر بٹ کی جانب سے کی گئی۔ بعد ازاں اجلاس جمعہ دن ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔