گوجرنوالہ (نمائندہ خصوصی) سابق صوبائی ممبر ایم کیو ایم چوہدری شوکت منیر نے گزشتہ روز اسسٹنٹ ڈائریکٹر آر پی او آفس ڈاکٹر عمران اعظم رضا کے ماموں محمد امین مغل کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیایہ حقیقت ہے کہ کچھ انسانوں کا متبادل نہیں ہوتا اور کچھ نقصان زندگی بھر کے لیے زخم چھوڑ جاتے ہیں۔ زندگی ہمیں کئی چیزوں کا عادی بنا دیتی ہے ‘خوشیوں کا، غموں کا، اپنوں کا، اور انکے چلے جانے کا بھی۔ مگر کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کے بغیر جینے کا ہنر سیکھنا ممکن نہیں ہوتا۔ ان کی محبت، ان کی موجودگی، ان کا لمس، ان کی باتیںسب کچھ زندگی کا ایسا حصہ بن چکا ہوتا ہے کہ ان کے بغیر وقت کا گزرنا ناممکن سا لگتا ہے۔ اس موقع پر راجہ عبدالعزیز ‘چوہدری نذیر وڑائچ ‘سید صغیر شاہ اور بابا محمد یونس و دیگر بھی موجود تھے ۔