گوجرانوالہ:پیپلزکالونی، کمسن گھریلو ملازم پر تشدد، ملزم گرفتار

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پیپلزکالونی میں کمسن گھریلو ملازم پر مالک کا مبینہ تشدد،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا،بچے کو چائلڈ پروٹیکشن منتقل کر دیا گیا.بتایا گیا ہے کہ کنگنی والا کا رہائشی 7 سالہ اذان پیپلزکالونی میں شیخ سعید کے گھر ملازم تھاجسے اکثر مالک شیخ سعید بلاوجہ مبینہ تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ ویڈیو وائرل ہوئی۔ تو واقعہ کا علم ہونے پر پیپلزکالونی پولیس نے کاروائی کرتے ہو ئے بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم شیخ سعید کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیاہے۔سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائن ڈویڑن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔پولیس نے کمسن بچے کو اپنی تحویل میں لیکر علاج معالجہ کے بعد چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل کردیا۔

ای پیپر دی نیشن