باغ جناح میںصفائی کا انتظام ناقص، آوارہ کتوں کی بہتات ،شہری ،سیاح پریشان 

لاہور(کلچرل رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے تاریخی باغ جناح میںبڑھتے ہوئے آوارہ کتوں نے شہریوں اور سیاحوںمیں مشکل میں مبتلا کردیا ہے ۔ باغ جناح میں آوارہ کتوں کی بہتات ہے جو صبح کے وقت وا ک اور سیرکیلئے آنے والے شہریوں کیلئے مشکلات پیدا کرتے ہیں۔ وہ شہریوں پر بھونکنے کے ساتھ ساتھ کاٹنے کو بھی دوڑتے ہیں ۔ دن بھر سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے ۔ آوارہ کتے سیاحوںپر بھی حملہ آور ہوتے ہیں ۔ شہریوں اور سیاحوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور آورہ کتوں کی تلفی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہ باغ جناح کی سیر سکون سے کرسکیں ۔ باغ جناح میں صفائی کا بھی نظام بھی ناقص ہے ۔ جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر نظر آتے ہیں ۔ کھانے پینے کی اشیاء کی باقیات اور دیگر اشیاء جگہ جگہ پڑی نظر آتی ہیں حکام سے صفائی کا خیال رکھنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن