اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) اسلام آباد پولیس میں 40 سال تک اپنی خدمات سر انجام دینے والے انسپکٹر جہانگیر احمد ریٹائر ہو گئے ،جن کے اعزاز میں ایس پی اینٹی رائٹ فورس کے دفتر میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں ایس پی اینٹی رائٹ فورس قیصر نیاز گیلانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،اس موقع پر ڈی ایس پی اینٹی رائٹ فورس اسرار احمد آرائیں سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے،ایس پی اے آر ایف نے اسلام آباد پولیس سے ریٹائرہونے والے پولیس افسر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ا نہوں نے اسلام آباد پولیس میں محنت ، لگن اورایمانداری کے ساتھ اپنی خدمات سر انجام دیں اور اسلام آباد پولیس کو ایک مثالی فورس بنانے کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،انہوں نے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسر کواعزازی پولیس شیلڈپیش کی اور مستقبل کیلئے نیک تمنا?ں کا اظہار کیا،انہوں نے مزید کہاکہ ریٹائرہونے والے پولیس افسر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کیونکہ انہوں نے اسلام آباد پولیس کی امیج کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیاہے ،اس موقع پر پر ڈی ایس پی اے آر ایف اسرار احمد آرائیں اور دیگر پولیس افسران نے انسپکٹر جہانگیر احمد کی محکمہ پولیس کے لئے کی گئی کاوشوں کو سراہا، ان کو تحائف پیش کئے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔