گکھڑمنڈی(نامہ نگار)میونسپل کمیٹی گکھڑ عملہ صفائی سپر وائزروں کی دھمکیوں سے تنگ آگئے۔بلا وجہ غیر حاضری ڈیوٹی ٹائم سے زیادہ کام بد اخلاقی اور تنخواہوں میں کٹوتی پر احتجاج کرتے ہوئے ایڈ منسٹر یٹر میونسپل کمیٹی گکھڑ کو درخواست دے دی تفصیلات کے مطابق گزشتہ MCG عملہ صفائی نے سخت احتجاج کرتے ہوئے ایڈ منسٹر یٹر کے نام درخواست میں اپنے سپر وائزرز علی اور مطہر پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ عارضی ملازم ہوتے ہوئے انکی ٹھیک طریقہ سے حاضری نہیں لگاتے۔رخصتی درخواست با وجود غیر حاضری اور نوٹس کی دھمکیاں دیتے ہیں اور انتہائی بد اخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بد تمیزی کرتے نوکری سے فارغ کرنے اور نئے ملازمین کی بھرتیوں کا دباؤ ڈالا جاتا ہے۔