ڈپٹی کمشنر ننکانہ کی زیرصدارت دانش سکول کی گورننگ باڈی کا اجلاس 

ننکانہ صاحب( نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چیئرمین گورننگ باڈی محمد تسلیم اختر رائوکی زیرصدارت دانش سکول کی گورننگ باڈی کا اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔ سیکرٹری و پرنسپل دانش سکول کرنل (ر) محمد محی الدین اطہر وائس پرنسپل ، گورننگ باڈی سمیت دیگر ممبر بھی اجلاس میں شریک تھے۔ پرنسپل دانش سکول نے اجلاس کو داخلہ کی پالیسی، سکول کی سرگرمیوں اور تعلیمی نتائج پر بریفنگ دی۔اجلاس میں اساتذہ کی بھرتی سمیت بجٹ کے استعمال اور طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین گورننگ باڈی دانش سکول نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ سکول میں معیاری تعلیم کی فراہمی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

ای پیپر دی نیشن