قصور: کچہری پیشی پر آیا ملزم مخالفین کی فائرنگ سے قتل 

قصور (نامہ نگار) کچہری پیشی پر آئے ملزم کو مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، مقتول کی شناخت وقاص کے نام سے ہوئی جو روشن بھیلہ کا رہائشی تھا ۔ تفصیلات کے مطابق ملزم وقاص نے پسند کی شادی کی تھی لڑکی کے والدین نے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ عدالت نے ملزم وقاص کی ضمانت منظور کی جس پر لڑکی کے بھائی نے کچہری میں فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ملزم وقاص موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ فائرنگ سے خوف ہراس پھیل گیا ملزم فرار ہوگیا۔ ڈی پی او محمد عیسی خاں نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے 12 گھنٹے میں ملزموں کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن