اسلام آباد (جنرل رپورٹر) شفاء انٹرنیشنل ہسپتال کے دونوں اطراف گاڑیوں کی پارکنگ کا مسئلہ طول پکڑ گیا ،پارکنگ کم پڑ جانے کی وجہ سے مریضوں کے لواحقین گاڑیاں مین سڑک پر پارک کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر H-8 میں واقع شفاء انٹرنیشنل ہسپتال کے اطراف میںگاڑیوںکی پارکنگ کا مسئلہ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے جس سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔شہریوں کا کہنا تھا کہ ایک مریض کے ساتھ اس کے قریبی رشتہ دار اور دیگر لواحقین کی بڑی تعداد ہسپتال کا دورہ کرتے ہیں جس سے اکثر پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے لواحقین گاڑیاں سڑک کے بیچ ہی پارک کر دیتے ہیں جس سے اکثر دن بھر ٹریفک بلاک رہتی ہے اور علاقہ مکینوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔علاقہ مکینوں نے ہسپتال انتظامیہ اور ٹریفک پولیس اسلام آباد سے اپیل کی کہ اس مسئلہ کو فی الفور حل کیا جائے تا کہ شہری اس اذیت سے بچ سکیں۔