کراچی (کامرس پورٹر) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں گزشتہ روز سونا مہنگا ہو گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا500 روپے اضافے سے 2لاکھ 82ہزار 900روپے ہو گئی، اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت429 روپے اضافے سے 2لاکھ 42ہزار 541روپے پر جا پہنچی جبکہ عالمی مارکیٹ میں5 ڈالر اضافے سے فی اونس سونا 2708 ڈالر ہو گیا۔ علاوہ ازیں کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری کا رجحان رہا۔ انٹر بنک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ انٹربنک میں ڈالر 6 پیسے کی کمی سے 278 روپے 71 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 65 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 15 پیسے کی کمی سے 279 روپے 37 پیسے سے گھٹ کر 279 روپے 22 پیسے ہو گئی۔ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 1 روپے 24 پیسے مندے سے 342 روپے 96 پیسے پر بند ہوئی۔ یورو کی قیمت خرید 60 پیسے کی کمی سے 289 روپے 35 پیسے، اماراتی درہم 76 روپے 55 پیسے اور سعودی ریال 74 روپے 75 پیسے پر بند پوئی۔ تاہم جاپانی ین کی قیمت خرید 1 روپے 81 پیسے پر مستحکم رہی۔