قصور (نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ایک سالہ کارکردگی پر مسلم لیگی عہدیداروں‘ورکرز کے سرفخر سے بلند ہوگئے ہیں۔ پنجاب حکومت نے اپنے جاری منصوبے وفاقی حکومت کے تعاون کے بغیر پنجاب کے وسائل کو شفاف طریقہ سے خرچ کیا ہے۔ مریم نواز شریف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے دوسرے صوبوں کے مخالفین بھی پریشان ہیں ۔ ان خیالات کااظہار ممبر پنجاب اسمبلی ،مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی ضلعی صدر حاجن صفیہ سعید نے اپنے ڈیرہ دوسہرا گرائونڈ قصور میں ایک سالہ کامیاب پنجاب حکومت چلانے کی خوشی میں ضلع بھر کی خواتین کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ضلع بھر کی خواتین ورکرز کے علاوہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری آصف سعید نے بھی اپنے عہدیداروں کے ہمراہ شرکت کی۔