شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)تحریک انصاف کے سٹی صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ مذاکرات کو بامقصد اور کامیاب بنانے کیلئے ضروری ہے کہ وفاقی وزراء الزام تراشی اور کردار کشی کے بیانات سے گریز کریں ان کے بیانات جلتی پر تیل کا کام کررہے ہیں ان حالات میں مذاکرات ناکام ہونا مزید سیاسی کشیدگی کا باعث بن سکتا ہے۔