متاثرین کو معاوضہ دیے بغیر منصوبے  پر کام نہ کرنے  کاحکم، چیئرمین  سی ڈی اے کو نوٹس جاری


 اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے متاثرین کو معاوضہ دیے بغیر منصوبے پر کام نہ کرنے کے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پرتوہین عدالت درخواست میں چیئرمین سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے معاوضہ ادا کیے بغیر پارک انکلیو منصوبے پر کام نہ کرنے کا حکم دیا،سی ڈی اے نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کام شروع کیا،سی ڈی اے حکام کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے،عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ سماعت ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن