فیصل آباد میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 2 افراد کی خودکشی

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) گھریلو جھگڑوں اور حالات سے تنگ آ کر دو افراد نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔ ہسپتال انتظامیہ نے نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 266 ر ب کے رہائشی 28سالہ انور حسین ولد انوار نے حالات سے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں اور ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا، جبکہ تھانہ نشاط آباد کے علاقہ میں حالات کے ستائے نوجوان محبوب ولد خدا بخش کو مبینہ طور پر دوستوں نے زہریلی چیز کھلائی، ہسپتال میں ڈاکٹروں نے جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

ای پیپر دی نیشن