لاور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمدجمیل نے کہا ظالم اسرائیل کیخلاف طویل اور صبرآزما جدوجہد پر فلسطینی شہیدوں اورغازیوں کوسلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بندگی اوروفاکی تاریخ رقم کردی۔ دنیاکے منصف اورامن عالم کے ٹھیکیدار بھی آنکھیں کھولیں۔ تباہ حال غزہ کو دیکھیں، اسرائیل کا ظلم اور جبر دیکھیں، ملبے کے ڈھیروں پربیٹھے بچے اپنے والدین کا انتظارکررہے ہیں۔ بھوکے پیاسے اور زخموں سے چورہیں۔ میاں محمد جمیل نے کہا آندھی اورطوفانوں کے باعث پرندوں کے گھونسلے گرجانے پربے قراروبے چین ہوجانیوالے نام نہادبھی ظالم اسرائیل کے ساتھ ہی کھڑے ہیں۔