تلہ گنگ سٹی اور کوٹ سارنگ میں الگ الگ واقعات،دوافراد قتل 

 تلہ گنگ(نامہ نگار)تلہ گنگ سٹی اور کوٹ سار نگ میں الگ الگ واقعات میں دو شخص قتل ہو گئے پہلیواقعہ میں محلہ جھاٹلہ تلہ گنگ شہر کا 30سالہ شہباز عباس ولد حاجی رزاق جھاٹلہ کو چوک صدیق آباد کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم نے فائرنگ کا نشانہ بنایا شہباز  پیٹ میں چار گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا  ۔ دوسرا واقعہ کوٹ سارنگ کی ڈھوک قاضیاں می ہوا مخالفین نے گل نواز  نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گل نواز  کے والد رب نواز کو بھی کچھ عر صہ پہلے ٹریفک چوک تلہ گنگ میں مخالفین نے قتل کر دیا تھا دونوں واقعات کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ۔

ای پیپر دی نیشن