شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین کے ایک اور بہادر سپوت کی شہادت 

جہلم(نامہ نگار) ضلع جہلم جو کہ شہید و ں اور غازیوں کی سرز مین ہے وہاں کے ایک اور بہادر سپوت محمد علی نے ملک دشمنوں سے لڑتے ہوئے جام شہاد ت نوش کر لیا ہے 20سالہ محمد علی شہادت کا مقام حا صل کرنے کیلئے پاک فوج میں بھرتی ہوا تھا اور شمالی وزیرستان میں وطن کی حفاظت کے دوران فرائض ادا کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ہے والد خالد محمود نے کہا ہے کہ مجھے فخر ہیکہ میرے بیٹے محمد علی نے وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ہے میں اپنے چھوٹے بیٹے کو بھی وطن پر قربان کرنا چاہتا ہوں20 سالہ شہید محمد علی کا والد خالد محمود پاک فوج سے ریٹائرڈ ہے شہید کے والدین سمیت ایک بڑی بہن اور ایک چھوٹا بھائی سوگواران میں شامل ہیںمحمد علی کی نماز جنازہ آبائی جنازہ گاہ ڈھوک فردوس میں ادا کی گئی اور وہی سپرد خاک کیا گیا ہے پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو  سلامی پیش کی پاک فوج کے افسران نے شہید کی آخری آرام گاہ پر پھولوں کی چادریں چڑھائی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن