ننکانہ:پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام سول ڈیفنس آگاہی ورکشاپس

ننکانہ صاحب(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مرکزی مسلم لیگ ڈسٹرکٹ ننکانہ کی طرف سے شہریوں کو سول ڈیفنس کے حوالے خصوصی آگاہی اور تربیتی ورکشاپس کا تحصیل سانگلہ ہل اور تحصیل شاہ کوٹ میں انعقاد کیا گیا ۔ ورکشاپس کا مقصد نوجوانوں اور عام شہریوں میں قومی ہنگامی صورتحال، قدرتی آفات، آگ لگنے اور دیگر خطرات کے دوران فوری ردعمل، شہری تحفظ اور ابتدائی امداد جیسے اہم موضوعات پر شعور پیداکرنا تھا، ورکشاپس میں صدر مسلم یوتھ لیگ وسطی پنجاب عدیل عامر، جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ ننکانہ ڈاکٹر ثاقب مجید اور صدر مسلم یوتھ لیگ ضلع ننکانہ انجینئر علی احمد ملک نے شرکت کی مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ موجودہ دور میں سول ڈیفنس کی تربیت ہر فرد کی بنیادی ضرورت بن چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن