راجہ جنگ (نامہ نگار)راجہ جنگ میں منشیات فروشی عروج پر پہنچ گئی ، راجہ جنگ او ر گردونواح میں چوری ڈکیتی سٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتیں اور پولیس تھانہ راجہ جنگ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ راجہ جنگ میں منشیات فروشی عروج پر پہنچ گئی ہر دوسری گلی میں ایک شخص منشیات فروشی کا دھندہ کررہا ہے۔عوام کی جانب سے متعدد بار پولیس کو شکایت کی گئی مگر پولیس نے چپ سادھ رکھی ہے۔راجہ جنگ اورگردونواح میں بڑھتی ہوئی چوری ، موٹرسائیکل ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی وارداتیں تشویشناک صورتحال اختیار کر چکی ہیں جبکہ پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی نظر آتی ہے۔ سماجی و سیاسی اور کاروباری حلقوں نے ڈی پی او قصور سے اپیل ہے کہ عوام کی جان و مال کاتحفظ یقینی بنایا جائے۔