قصور (نامہ نگار) متعدد وارداتوں میں کئی شہری لٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق کنگن پور کے قریب سے ڈاکوئوں نے صابر سے 1 لاکھ 87 ہزار روپے چھین لئے۔ جوہڑا صدر قصور کے نزدیک سے ڈاکوئوں نے رشید سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل چھین لیا۔ ڈاکوئوں نے دفتوہ کے رہائشی غلام مصطفی سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے چھین لئے۔ بستی ڈھینگیاں والی کنگن پور کے نزدیک سے ڈاکوئوں نے غلام مصطفی سے 80 ہزار روپے اور دو موبائل چھین لئے۔ ڈاکوئوں نے صفدر سے ہزاروں روپے اور موبائل چھین لیا۔ ڈاکوئوں نے بستی ونیکاں والی قصور کے ابوہریرہ سے 35 ہزار روپے اور تین موبائل چھین لیے۔ چھینہ آرالہ کے قریب سے ڈاکوئوں نے مدثر علی سے ہزاروں روپے و دیگر سامان چھین لیا۔ چور کھارا کے رہائشی عثمان صادق کی موٹرسائیکل ‘ سعیدآباد کالونی قصور سے راشد علی کی موٹرسائیکل ‘ جمبر خورد سے امجد کی موٹرسائیکل ‘ ساندہ چستانہ کے رہائشی انور کے بیٹے کی موٹرسائیکل ‘ برات شاہ قصور سے حبیب اللہ کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی ۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔