ملکی سلامتی‘ بقاء کا راستہ قرآن و سنت کے نفاذ میں ہے: زبیر احمد ظہیر

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر، مولانا شعیب احمد قاسمی، مولانا محمد عاصم مخدوم، مولانا ضیاء الرحمن فاروقی، قاری محمد خالد اور علامہ یونس حسن نے اپنے خطابات میں کہا ہے پاکستان کی سلامتی اور بقاء کا راستہ صرف نفاذِ قرآن و سنت ہے۔ جب تک ہم نظام قرآن کی طرف نہیں آئیں گے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ اور امن و امان کا قیام ناممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار علماء نے دارالعلوم جامعہ حنفیہ لبرٹی مارکیٹ گلبرگ میں محفلِ حسنِ قرات سے اپنے خطابات میں کیا۔ محفل میں مصر کے معروف قاری محمود محمد عزازی عبدالرزاق کی ایمان افروز اور روح پرور تلاوت کی۔ علامہ زبیر احمد ظہیر اور مولانا شعیب احمد قاسمی نے کہا قرآن کی شاندار آواز اور خوبصورت انداز میں تلاوت سننے سے اہلِ ایمان کے دلوں میں کلامِ الٰہی کی محبت میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن