لاہور( کامرس رپورٹر)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 595روپے مقرر کی گئی ہے لیکن صارفین کو اس قیمت پر کہیں برائلر مرغی کا گوشت نہیں مل رہا ۔ دکاندار کھلے عام صارفین کو ایک کلو برائلر مرغی کا گوشت 700 روپے سے 750 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 26روپے کمی ہوئی اور ان کی قیمت 286 روپے سے کم ہو کر 260روپے فی درجن ہو گئی ہے۔