فتح جنگ(نامہ نگار)سینیٹر چوہدری تنویر خان ،سابق چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد افضل کے کزن اور سابق چیئرمین ملک جہانگیر خان ،ملک امریز حیدر کے بھائی سابق ایم پی اے ملک یاسر رضا کے والد محترم سابق ایم پی اے ملک غلام رضا کی وفات پر سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، تحصیل فتح جنگ کی معروف شخصیت سابق چیئرمین یونین کونسل جنگل حاجی محمد اعظم پسوال اور ڈی ایس پی سردار بابر ممتاز خان آ ف ملال نے بھی راولپنڈی تعزیتی محفل میں پہنچ کر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا دریں اثنا شیخ اسلم ،قاضی احسن آف بسالی ،صدر پریس کلب فتح جنگ عدیل افضل خان ،احتشام اعظم پسوال نے بھی راولپنڈی تعزیتی محفل میں پہنچ کر لواحقین سے اظہار تعزیت اور مرحوم کی بخشش کیلئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری عمران الیاس اور ملک حمزہ جہانگیر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔