پانچوں واسا مون سون کی تیاریوں کو تیز کریں،ڈی جی طیب فرید 

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے) ڈائریکٹر جنرل پنجاب واٹراینڈ سینٹیشن اتھارٹی طیب فرید نے تمام واساز کی کارکردگی کے جائزے اور مون سون تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچوں واسا مون سون کی تیاریوں کو تیز کریں۔ سیور ج لائنوں کی صفائی، نالوں کی صفائی ، ہیوی مشینری کی مرمت ، مون سون کیمپس کی بر وقت تنصیب کے ساتھ ساتھ تربیتی مشقیں اور نشیبی علاقوں کی نشاندہی 31 مئی تک مکمل کی جائے۔ تاکہ پری مون سون سیزن جو 15 جون کو شروع ہوتا ہے اس سے پہلے تمام انتظامات مکمل ہوں ڈی جی پنجاب واسا اتھارٹی نے تمام واساز کی ریونیو ریکوری کا بھی تفصیلی جائزہ لیا ہے اور کہا ہے۔ کہ پنجاب واسا اتھارٹی کے قیام کے بعد واسا کی کارکردگی کا انحصار ریونیو ریکوری پر ہے۔ جس میں بہتری لائے بنا کامیابی نا ممکن ہے اس لئے واساز کو اپنی ریونیو ریکوری پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ شہریوں تک پانی و سیوریج کی سہولتیں باہم پہنچائی جا سکیں اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے بریف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واسا راولپنڈی نے مون سون کی تیاریوں کے سلسلے میں سیور لائنں کی صفائی پر کام تیزی سے جاری ہے جو 31 مئی سے پہلے مکمل کر لی جائے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن