حسن ابدال (نامہ نگار ) حسن ابدال پریس کلب کے ممبر اور سنیئر صحافی شاہد اقبال کی پھوپھی زاد بہن گذشتہ روز انتقال کر گئیں جن کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ مرحومہ کی وفات پر حسن ابدال پریس کلب کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت جنرل سیکرٹری حسن ابدال پریس کلب محمد نعیم مغل کے منعقد ہوا جس میں پریس کلب کے ممبران نے بھر پور شرکت کی ۔ اجلاس میں شاہد اقبال کی پھوپھی زاد بہن کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت جبکہ مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی گی ۔