سانحہ ڈھونگ میں بنیادی ہیلتھ سنٹر ڈہونگ کا کردار مثالی تھا،مرزا عبدالروف جرال

دولتالہ سکھو(نامہ نگار)سانحہ ڈھونگ میں بنیادی ہیلتھ سنٹر ڈہونگ کا کردار مثالی تھا، ڈبلیو ایم او ڈاکٹر قندیل ظفر ، سینیئر فارمیسی ٹیکنیشن مبارک حسین ،ویکسینیٹر الیاس، ایل ایچ وی دیگر سٹاف عمران محمود، محمد علی نے دن رات ایک کیے رکھا اورایک ہزار کے لگ بھگ متاثرہ مریضوں کو بروقت ابتدائی طبی امداد دی ،ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار وائس چیئرمین یوسی نڑالی،سابقہ چیئرمین یوتھ ونگ پی پی نواور سماجی کارکن مرزا عبدالروف جرال نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے،انہوں نے کہا کہ بی ایچ یو ڈہونگ کے پورے عملے کیساتھ ساتھ محکمہ ہیلتھ کے اعلیٰ افسران، ڈی سی راولپنڈی، ڈاکٹر نوید، ڈاکٹر جنید، ڈی ایچ او ڈاکٹر احسان غنی، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عامر شیخ اور رورل ایمبولینس سروس 1034 ،ریسکیو 1122 اور دیگر فلاحی تنظیموں کی خدمات بھی قابل تعریف ہیں۔انہوں نے کہا کہ راجہ جاوید اخلاص اور ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی بھی لمحہ بہ لمحہ مریضوں کی خبر گیری کرتے رہے۔

ای پیپر دی نیشن