اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینٹ کا اجلاس 22 اپریل منگل کو طلب کر لیا گیا۔ آئین کے آرٹیکل 54 کے تحت سینٹ اجلاس طلب کیا۔ ادھر جے یو آئی ف نے دریائے سندھ پر نئی کینالز کے خلاف بحث کیلئے تحریک جمع کرا دی۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے جے یو آئی سندھ کی درخواست پر سینٹ میں تحریک جمع کرائی جس میں مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کے عوام کے تحقطات کا فوری ازالہ کیا جائے۔