لاہور(سپورٹس رپورٹر)پشاور زلمی کے سپن بائولنگ کوچ مشتاق احمد نے کہاہے کہ ٹی ٹونٹی میں پاور پلے اہم ہوتا ہے، پشاور زلمی کو پاور پلے میں اچھا کھیلنا ہوگا۔ پشاور زلمی پاور پلے میں بہترین کھیل لے تو کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے۔ کنڈیشنز کے حساب سے پلیئنگ الیون بنائیں گے، اوس اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ دونوں لیفٹ آرم سپنرز کو پلیئنگ الیون میں شامل کرسکتے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے سپنرز نے وکٹیں لے کر میچ جیتایا ہے۔سپنرز کو بیٹرز ہٹ لگانے جاتے ہیں جس پر وکٹیں مل جاتی ہیں، چھکے پڑجائیں لیکن سپنر اگر وکٹیں لے لیں تو ٹیم کیلئے فائدہ مند ہی ہوگا۔ بابر اعظم کو ایک اچھی اننگز کی ضرورت ہے، تیس چالیس رنز بابر اعظم کیلئے کچھ بھی نہیں۔ بابر اعظم نے پانچ سال مسلسل پرفارمنس دی ہے، اتار چڑھاؤ کیریئر کا حصہ ہوتا ہے، بابر اعظم کو پشاور زلمی اعتماد دے رہی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں بیٹر کی صلاحیتیں بہتر ہوگئی ہیں لیکن بائولر اپنے آپ کو بہتر نہیں کر پائے، پاکستان کی بائولنگ پریکٹس میں کمی کی وجہ سے کمزور ہے۔