احمد ندیم قاسمی کی یاد میں نعتیہ مشاعرہ و افطار ڈنر ‘ادبی شخصیات کی شرکت

لاہور (کلچرل رپورٹر ) احمدندیم قاسمی کی یاد میں سالانہ نعتیہ مشاعرہ و افطار ڈنر کا اہتمام مرکز علم و فن پاکستان کے چیئرمین شاعر ادیب ایم آر شاہد نے الحمرا ادبی بیٹھک میں کیا۔ عطاء الحق قاسمی، کرامت بخاری، عزیر احمد، ڈاکٹر صغریٰ صدف‘ اشرف جاوید‘پروفیسر ذیشان ہاشمی، ڈاکٹر کنول فیروز،خالد اعجاز مفتی، مرزا عباس بیگ، عافیہ بزمی، محمد یاسین بدر، نواب برکت شامل تھے۔ شاعروں ڈاکٹر ایم ابرار، فریدہ خانم، ڈاکٹر جنید رضا، سیدہ فاطمہ غزل، بیگم صفیہ اسحاق، آفتاب خان ، عطائالحق قاسمی ودیگر نے کلام پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن